The Dawn News - Sport

فیڈرر کو یو ایس اوپن میں اپ سیٹ شکست، شیراپووا بھی باہر
نیویارک: پانچ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ روس کی ماریا شیراپووا کا بھی یو ایس اوپن میں سفر تمام ہوا۔

امریکا میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے جان ملمین نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔

فیڈرر نے پہلے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3-6 سے باآسانی کامیابی حاصل کی لیکن اس کے بعد آسٹریلین حریف نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تینوں سیٹ ٹائی بریک پر جیت کر سوئس اسٹار کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

ملمین نے میچ میں 6-3، 5-7، 6-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا اور جاؤ سوزا کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

جاپان کے کائی نشیکوری نے جرمن حریف فلپ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ مارلن سیلس نے ڈیوڈ گوفن کو زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں اسپین کی کارلا سواریز نوارو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی کھلاڑی ماریا شیراپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے زیر کیا۔

یوکرین کی لیزیا سورینکو نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی مرکیتا وونڈروسووا کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے 7-6، 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

امریکا کی میڈیسن کیز بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے سیبل کووا کو شکست فاش سے دوچار کیا