The Dawn News - Pakistan - Islamabad

مائیک پومپیو، جنرل جوزف ڈنفرڈ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھارت روانہ
وزیراعظم عمران خان سے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈونفرڈ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس کے بعد وہ بھارت روانہ ہوگئے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مائیک پومپیو اور امریکی وفد بھارت روانہ ہوگئے جہاں بھارتی حکام کے ساتھ ان کے تفصیلی مذاکرات کا شیڈول طے ہے۔

قبل ازیں ذرائع کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔

اپنے ایک روزہ دورے میں مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفرڈ سمیت امریکی وفد پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پہنچا جس کے بعد وہاں سے دفتر خارجہ کے لیے روانہ ہوا۔

دفترِ خارجہ پہنچنے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور ان کے وفد کا استقبال کیا جس کے بعد وفود کی سطح پر دونوں ممالک کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

بعدِ ازاں امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفرڈ کی سربراہی میں امریکی وفد وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے وزیرِ اعظم آفس پہنچا۔

مزید پڑھیں: امریکا نئی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے پُر امید

وزیرِ اعظم آفس میں امریکی وفد کی عمران خان سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے اور آج ہی اپنا دورہ مکمل کرکے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

مائیک پومپیو طیارے سے باہر آرہے ہیں— فوٹو، ڈان نیوز

امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

پاکستان آمد سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے وہاں جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے پاکستانیوں کے ساتھ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کے طور پر ساتھ کام کیا ہے۔ ہماری ٹیمیں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہی ہیں‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 کروڑ ڈالر کی امداد رکنے کی خبر پاکستانیوں کے لیے نئی نہیں ہے انہیں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں یہ رقم نہیں دی جائے گی۔