The Dawn News - Pakistan - Balochistan

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے قریب جھاؤ کے علاقے میں بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کادھماکا،ایف سی اہلکارجاں بحق،3زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رواں سال مشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے, اس حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آوران کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اور جوان نائیک یعقوب زخمی ہوا۔

24 سالہ رمز علی شہید کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میرس سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: فوجی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ برس ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا اور اس آپریشن کا مقصد ملک کو اسلحے سے پاک کرنا اور دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

آپریشن کے دوران بلوچستان اور وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تاہم مختلف مواقع پر دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر حملے بھی کیے جاتے ہیں۔