The Dawn News - Sport - Cricket

جیمز اینڈرسن کو امپائر سے جارحانہ رویہ اپنانے پر جرمانے کا سامنا
انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن پر بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں امپائر سے نامناسب رویے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔

اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے دوسرے روز29 ویں اوور کے کھیل کے دوران جیمز اینڈرسن نے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے خلاف اپیل اور ریویو میں ناکامی پر غصہ دکھایا تھا۔

واضح رہے کہ اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر گلین میک گرا کے  بطور فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے محض 2 وکٹیں درکار ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینڈرسن نے دوسرے روز ویرات کوہلی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر ریویو لیا اور جب ریویو میں بھی ناکامی ہوئی توانھوں نے امپائر کماردھرماسینا سے اپنی کیپ چھین لی اور ان سے جارحانہ انداز میں بات کی۔

آئی سی سی کے مطابق اینڈرسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو بھی قبول کرلیا ہے۔

جیمزاینڈرسن کے منفی پوائنٹس میں اس سزا کے بعد مزید ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 338 رنز بنائے تھے جس کے بعد بھارت کو پہلی اننگز میں مشکلات کا سامنا تھا۔

جیمزاینڈرسن نے پہلی اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

انگلینڈ کو 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔