The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور ہائی کورٹ: شمشان گھاٹ کی تعمیر کی اپیل سماعت کیلئے منظور
لاہور ہائی کورٹ نے ہندووں برادری کو اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شمشان گھاٹ کی عدم موجودگی کے حوالے سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی منظوری کے حوالے سے ایڈووکیٹ چوہدری اشتیاق کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سیکریٹری شہری حکومت اور ڈپٹی کمشنرلاہور کو اس معاملے پر 13 ستمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 1973 کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہندووں کو اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے کوئی شمشان گھاٹ نہیں ہے۔

درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ ہندوبرادری کو شہر میں شمشان گھاٹ کی عدم موجودگی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ  لاہور میں شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لیے احکامات صادر کیے جائیں۔