The Dawn News - Pakistan - Islamabad

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، حکومت پر بیرونی دباؤ کم ہونے لگا
اسلام آباد: پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مرچنڈائز برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ برس اسی سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برآمدات کے بڑھنے اور تجارتی خسارے میں بہتری آنے کی وجہ سے حکومت کی بیرونی محاذ پر مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

روپے کے اعتبار سے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زرمبادلہ کی شرح میں 17 فیصد کمی کے اعتبار سے واضح پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 2سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

یاد رہے کہ رواں مالی سال جولائی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 2 کروڑ ڈالر تھی، جو گزشتہ برس اسی ماہ میں 1 ارب 86 کروڑ روپے تھی، تاہم اس ماہ بھی برآمدات نے 2 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔

خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل ہی ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ اس میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کم ہوتے زد مبادلہ کے ذخائر نئے حکومت کے لیے اقتصادی چیلنج ہے۔

رواں مالی سال کے آغاز سے ہی اعداد و شمار بیرونی سیکٹر میں مثبت اعشاریے دکھا رہے ہیں، جس میں ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور تجارتی خسارہ کم ہوا، اس کے ساتھ ساتھ اگست کے مہینے میں بھی ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں مثبت اعشاریے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی، اگست میں ترسیلات زر میں 13.5 فیصد اضافہ

جولائی اور اگست کے دوران 3 ارب 66 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جبکہ گزشتہ برس ان ہی ماہ کے دوران ان کی مالیت 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی، جو 5.05 فیصد اضافہ ہے۔

دوسری جانب درآمدات اور تجارتی خسارے میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، درآمدات 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس کی 4 ارب 93 کروڑ ڈالر سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم ابتدائی 2 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 9 ارب 83 کروڑ ڈالر تھی گزشتہ برس اسی عرصے میں درآمدات 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھی، جبکہ اسی عرصے میں تجارتی خسارے میں 1.25 فیصد کمی آئی ہے۔