The Dawn News - Pakistan

’منٹو‘ کی ریلیز پر بیٹیاں بھارت جائیں گی
بولی وڈ ہدایت کارہ نندیتا داس کی فلم منٹو طویل عرصے سے خبروں میں ہے، اور اب اس کی ریلیز بھی بہت قریب آچکی ہے۔

خبریں تھیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی اس بولی وڈ فلم کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی ہندوستان میں موجود ہوں گی اور اب ہدایت کارہ نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔

نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کے لیے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارتی آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازالدین صدیقی پر’منٹو‘ کے باغیانہ انداز کا اثر

ڈی این اے انڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ سعادت حسن منٹو کا خاندان باآسانی بھارت آسکے‘۔

منٹو کی فیملی اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہے، جو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت آئیں گے اور ممبئی میں رہیں گے۔

اس موقع پر منٹو کی دو بیٹیاں موجود ہوں گی، جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔

منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم سب کافی چھوٹے تھے جب میرے والد کا انتقال ہوا، لیکن جو بھی انہیں جانتے تھے سب نے ہی بتایا کہ وہ ممبئی سے بےحد محبت کرتے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’منٹو‘: بول کے لب آزاد ہیں

اس موقع پر نزہت نے نندیتا داس کے کام کی بھی بےحد تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت ہی محبتی انسان ہیں، وہ ہم سے ملنے آئیں تھی اور انہوں نے ہمارے ساتھ وقت بھی گزارا، ہمیں امید ہے کہ انہوں نے ایک بہتر فلم تیار کی ہے‘۔

تاہم نزہت نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے۔

یاد رہے کہ فلم ’منٹو‘ رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔