The Dawn News - World - India

دنیا بھر میں خود کشی کرنے والی 40 فیصد خواتین کا تعلق بھارت سے، تحقیق
دنیا بھر میں جتنی خواتین خودکشی کرتی ہیں ان میں سے تقریبا 40 فیصد کا تعلق بھارت سے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار طبی جریدے لانسیٹ کی ایک تازہ تحقیق میں شائع ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے 15 خودکشی کرتی ہیں جو دنیا میں پائے جانے والے اعدادوشمار کا دگنا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: لڑکی کے گینگ ریپ پر دوست کی خود کشی

دوسری جانب دنیا میں اوسط ہر ایک لاکھ میں سے 7 خواتین خودکشی کرتی ہیں جبکہ مردوں کے خودکشی کرنے کے معاملے میں بھارت کا حصہ 24 فیصد ہے۔

اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے 71.2 فیصد کی عمریں 15 سے 39 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ خودکشی کرنے والی خواتین میں سے زیادہ تر خواتین کی تعداد شادی شدہ ہوتی ہیں۔

بھارت کے آبادی فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پونم متریجا کا کہنا تھا کہ ’یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ بھارت میں لڑکیوں کو پریشانی کا سامنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی کی کوشش کرنے والے معروف فنکار

ان سمیت دیگر ماہرین نے اس کی وجہ قبل از عمر شادی کو ٹھہرایا اور کہا کہ اب بھی ہر 5 میں سے ایک بھارتی لڑکی کی شادی 15 سال سے کم عمر میں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں خواتین کو مردوں کے تشدد کا بھی سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے بھی خودکشی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

پونم کا کہنا تھا کہ ’ہمارے سماجی روایات میں جارحانہ پن بھی شامل ہے‘۔