The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بڑھتی ہوئی درآمدات کے بعد بھی ٹیکسٹائل، کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور کم ہوتی درآمدات کے باوجود ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی صنعت کے اعشاریے مثبت سمت میں جاتے ہوئے اضافے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

پاکستان کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں رواں مالی سال اس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں 7.33 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ برس کی ایک ارب 17 کروڑ روپے سے بڑھ کر ایک ارب 25 کروڑ روپے ہوگئی۔

تاہم، رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں 3.72 اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 17 کروڑ روپے تھی، جبکہ اس برس جولائی اور اگست میں یہ 2 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

برآمدات میں بہتری وزیرِ اعظم کے ایکسپورٹ پیکیچ میں دی جانے والی سبسڈی سے منسوب ہے، مزید براں منی بجٹ میں حکومت نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے خام مال میں ڈیوٹیز کو ختم کردیا ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں سب سے مثبت پیش رفت ریڈی میڈ گارمینٹس میں دیکھی گئی جہاں ان کی قیمت میں 8.85 فیصد اور تعداد میں 26.52 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب بنے ہوئے کپٹوں کی قیمت میں 14.04 فیصد اور ان کی تعداد میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تولیے کی پیداوار میں 12.14 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کاٹن کے کپڑوں کی قدر میں 7.14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی، حکومت پر بیرونی دباؤ کم ہونے لگا

کاٹن سوت کی برآمدات میں 5.34 فیصد اضافہ ہوا، کاٹن کے علاوہ سوت کی برآمدات میں 16.93 فیصد کمی کا بھی سامنا رہا۔

پاکستان کی کل برآمدات میں 5.05 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی 3 ارب 48 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 3 ارب 66 کروڑ تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ برآمدات میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات میں دیکھنے میں آیا جس میں موجود خام تیل اور مٹی کے تیل کی وجہ سے اس سیکٹر کی سیلز میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: حکومت ملکی درآمدات کو کم کرنے کیلئے کوشاں

تاہم قالین و دیگر اشیا میں رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دروان برآمدات میں 4.25 فیصد اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال ابتدائی دو ماہ میں 9.97 فیصد کمی ہوئی جبکہ پاکستان کی فٹبال کی برآمدات میں بھی 1.23 فیصد کمی ہوئی۔

چمڑے کی اشیا میں 3.37 فیصد کمی ہوئی لیکن جوتوں کی برآمدات میں 10.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق سرجیکل اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 4.71 فیصد اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 26.51 فیصد کمی ہوئی۔

یہ خبر 20 ستمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی