The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کا مودی کو خط، باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر زور
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ طور پر دوبارہ آغاز کرنے پر زور دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کو جلد شروع کرنے پر زور دیا۔

اپنے خط میں وزیرِاعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس پیش رفت سے متعلق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے خط کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، بھارت کیلئے افغانستان کا زمینی راستہ کھولنے کا خواہاں ہے، امریکا

پاکستانی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کے جذبات کی تائید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ صرف مضبوط تعلقات میں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسی کا نتیجہ تھا کہ پاکستان کے وزیرِ قانون اور وزیرِ اطلاعات نے نئی دہلی میں سینئر سیاست دان اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

اپنے خط میں عمران خان نے سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ان ہی کی کوششوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون نتظیم (سارک) میں اہم کردار ادا کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر، سر کریک، سیاچن جیسے تنازعات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن قائم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-بھارت بہتر تعلقات سے 30 ارب ڈالرتک تجارت بڑھا سکتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

خط میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں دہشت گردی کے مسائل پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی فتح کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے۔

جولائی میں عام انتخابات میں فتح کے بعد اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن انہیں بھارتی میڈیا میں اس طرح دکھایا جاتا ہے جیسا کہ وہ کسی فلم کے سب سے برے کردار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یقین دلایا تھا کہ تعلقات کو بہتر بنانے میں اگر بھارت ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان اس سمت میں 2 قدم اٹھائے گا۔

تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان کی جانب سے خط اور باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش دونوں ممالک کی جانب سے پہلی باقاعدہ پیشکش ہے۔

بھارت کے مثبت جواب کے منتظر ہیں، دفترخارجہ

ادھر دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان  کے بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط  کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے مکتوب کا جواب مثبت پیرائے میں دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے جذبات کا مثبت جواب دیا جو ایک مثبت اقدام ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  خط میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ آئیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں، تاہم اس ضمن میں بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔