The Dawn News - Life & Style

بھارت سے ‘ولیج راک اسٹارس’ فلم آسکر کے لیے منتخب
آئندہ برس 24 فروری کو ہونے والے فلمی دنیا کے سب سے متعبر فلمی میلے ‘آسکر’ کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے فلموں کو منتخب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آسکر میں ‘غیر ملکی زبان’ کی کیٹیگری کے لیے جہاں پاکستان نے اپنی فلم ‘کیک’ کو منتخب کیا، اب وہیں بھارت نے بھی اپنی فلم ‘ولیج راک اسٹارس’ کو منتخب کرلیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت سے آسکر کے لیے فلمیں منتخب کرنے والی کمیٹی نے حیران کن طور پر بڑی بجٹ اور معروف فلموں کے مقابلے ایک کم بجٹ کی فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیا۔

رپورٹ کے مطابق ‘ولیج راک اسٹار’ سمیت کمیٹی میں ‘پدماوت’ راضی، ہچکی، منٹو، اکتوبر اور لو سونیا’ سمیت مجموعی طور پر 29 فلمیں جمع کرائی گئی تھیں۔

کمیٹی نے دیگر تمام فلموں کو مسترد کرتے ہوئے ریاست آسام کی خاتون فلم ساز ریما داس کی آسامی زبان میں بنائی گئی فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘کیک’ آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب

ریما داس نے فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی فلم ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

ریما داس کی یہ فلم گزشتہ برس ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی گئی تھی، علاوہ ازیں اس فلم کو دیگر فلمی میلوں میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

فلم نے رواں برس ہونے والے 65 ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین فیچر فلم اور بہترین چائلڈ آرٹسٹ سمیت 4 کیٹیگریز میں ایوارڈ اپنے نام کیے۔

نیشنل ایوارڈ کو بھارت کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈ مانا جاتا ہے، جو حکومت کے تعاون سے دیا جاتا ہے۔

فلم کی کہانی ریاست آسام کے ایک گاؤں کی عام بچی کے گرد گھومتی ہے، جو گلوکارہ بننا چاہتی ہیں، علاوہ ازیں فلم میں اسی گاؤں کے بچوں کو بھی دکھایا گیا ہے، جو گلوکاری کے شعبے میں اپنا نام بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

‘ولیج راک اسٹار’س کا مقابلہ پاکستانی فلم ‘کیک’ سمیت دنیا کی 91 فلموں سے ہوگا۔

آسکر اکیڈمی ‘غیر ملکی زبان’ کی کیٹیگری کی فلموں کو شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان آئندہ برس جنوری میں کرے گی۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب آئندہ برس 24 فروری کو امریکا میں منعقد ہوگی، اس بار ایوارڈ تقریب گزشتہ برس سے 2 ہفتے قبل منعقد کی جائے گی۔