The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: بچی کے اغوا میں ملوث ماں کو جیل بھیجنے کا حکم
کراچی میں 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے معاملے میں عدالت نے ماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بچی کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم عمران کے انکشاف کے بعد بچی کے والد کو طلب کیا۔

پولیس نے بچی کی والدہ انیسہ کو بھی پیش کیا اور دونوں کے ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم عمران کو 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ انیسہ کو حقائق چھپانے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ بچی کو والد کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیو کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ لیاقت آباد سے برآمد

تاہم ملزمان کے وکلا نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچی ابھی چھوٹی ہے اس لیے اسے والدہ کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے بچی کو والدہ کے ساتھ جیل میں رکھنے اور اسے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے بچی اور والدین کے 'ڈی این اے' ٹیسٹ کروانے کا بھی حکم دیا۔

پولیس نے ملزم عمران کو یوسف گوٹھ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 8 ماہ کی بچی فائزہ کو بازیاب کرایا تھا۔

عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ بچی کو اس کی والدہ نے اپنی رضامندی سے خود اس کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 12 ستمبر کو 8 ماہ کی بچی کے اغوا کی خبر سامنے آئی تھی، بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ایک عورت اُن سے اُن کی 8 ماہ کی بچی چھین کر لے گئی۔