The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ریپ کیس درج نہ کرنے پرایبٹ آباد کے ایس ایچ اوز سمیت 11 اہلکار معطل
انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا (کے پی) صلاح الدین محسود نے ایک ریپ کیس کا مقدمہ درج کرنے سے مبینہ طور پر انکار پر ایبٹ آباد کے دو تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) اور امام سمیت 11 اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی کے پی صلاح الدین محسود نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر احکامات جاری کیے اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد نے آئی جی کے احکاما ت پر عمل درآمد کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے آئی جی کو بتایا تھا کہ انہیں ساہیوال سے اغوا کیا گیا جس کے بعد ریپ کیا گیا اور ایبٹ آباد میں لا کر چھوڑ دیا گیا تھا۔

انہوں نے اغوا اور ریپ پر سب سے پہلے میرپور پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرانے کے لیے رجوع کیا لیکن وہاں پر موجود افسران نے انکار کرتے ہوئے حویلیاں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرانے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ حویلیاں مذکورہ پولیس اسٹیشن سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

متاثرہ خاتون کو ایک ٹرک ڈرائیور کے حوالے کر کے انہیں حویلیاں پہنچانے کا حکم دیا جس کے بعد ٹرک ڈرائیور نے بھی ان کا جنسی استحصال کیا۔

جب متاثرہ خاتون حویلیاں پولیس اسٹیشن پہنچیں تو وہاں کے ایس ایچ او نے بھی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون واقعے کی رپورٹ کے لیے آئی جی کے پاس آئیں جنہوں نے ڈی پی او کو حکم دیا کہ میر پور اور حویلیاں کے دونوں تھانوں کا اسٹاف اور ایس ایچ اوز معطل کردیا جائے۔

آئی جی نے معاملے کی تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔