The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس اہلکار سب انسپکٹر محمد رفیق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ ملیر (ایس ایس پی) شیراز نذیر پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول ٹریفک پولیس اہلکار احسن آباد اور سُرجانی ٹاؤن کے درمیان ٹریفک انٹرسیکشن پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کردی گئی جس کی زد میں آکر محمد رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید دیکھیں: کراچی کے بہادر ٹریفک اہلکار

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحکیم بھی موجود تھے، تاہم انہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

تفتیش کاروں نے موقع واردات سے 18 گولیوں کے خول برآمد کیے جو 9 ایم ایم پستول سے کیے گئے تھے۔

تفتیش کاروں کے مطابق مذموم کارروائی کرنے والے ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے، اور وہ سرجانی ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئے۔

ایس ایس پی شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے کی دہشت گردی سمیت دیگر زاویوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:ٹریفک پولیس اہلکاروں پرپھرحملہ، 2ہلاک

انہوں نے بتایا کہ موقع واردات سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فارنسزک ٹیسٹ کے لیے بھیجوادیا گیا ہے، تاکہ یہ پتا لگایا جائے کہ کیا پہلے بھی کبھی یہ ہتھیار شہر میں کسی واردات میں استعمال ہوا ہے۔

جاں بحق پولیس اہلکار گلزارِ ہجری پولیس ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

دریں اثنا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے احسن آباد کے قریب پولیس اہکار کے قتل کا نوٹس لے لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

علاوہ ازیں آئی جی پولیس نے ایس ایس پی ملیر کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد کو جمع کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت کردی۔