The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
توہین مذہب کے الزام میں سزا پانے والی مجرمہ آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔

خصوصی بینچ پیر (15 اکتوبر) کو کیس کی سماعت کا آغاز کرے گا۔

مزید پڑھیں: آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو نومبر 2010 میں توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ ان کے وکلاء اپنی موکلہ کی بے گناہی پر اصرار کررہے تھے اور ان کا موقف تھا کہ الزام لگانے والے آسیہ سے بغض رکھتے تھے۔

آسیہ بی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں توہین کی تھی۔

واقعہ کے مطابق، آسیہ نے کھیتوں میں کام کے دوران ایک گلاس میں پانی پیا جس پر ایک خاتون نے اعتراض کیا کہ غیر مسلم ہونے کی وجہ سے آسیہ پانی کے برتن کو ہاتھ نہیں لگا سکتیں، جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔

واقع کے کچھ دنوں بعد خاتون نے ایک مقامی عالم سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے سامنے آسیہ کے خلاف توہین مذہب کے الزامات پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کیس: آسیہ بی بی کی آخری اپیل کی سماعت

آسیہ کو نومبر 2010 میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

پاکستان میں توہین مذہب کے جرم کی سزا موت ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں کہتی ہیں کہ اس قانون کو اکثر ذاتی انتقام لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف مختلف عدالتوں میں متعدد اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں جس کے علاوہ 2016 میں اکتوبر کے مہینے میں سپریم کورٹ نے بھی ان کی سزا برقرار رکھی تھی۔

خیال رہے کہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تو پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں دی جانے والی یہ پہلی سزا ہوگی۔