The Dawn News - Sport

انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر
روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے مسلمان اسٹار فائٹر خبیب نورماگومیدوف کا کہنا ہے کہ ان کے حریف کانر مک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں کہیں تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور حریف ٹیم پر چڑھ دوڑے۔

لاس ویگاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی فائٹر کا کہنا تھا کہ ’لوگ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ میں نے رِنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگائی اور حریف ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کی، لیکن کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ اس نے بروکلن میں راہگیروں پر بس چڑھا دی تھی اور انہیں تقریباً مار ہی ڈالا تھا‘۔

خبیب  کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے میرے مذہب، میرے ملک اور میرے والد کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے مجھے غصہ آیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اچھا برتاؤ کرنے کی تلقین کی ہے اور ان سے جو بھی ہوا ہے وہ ان کی شخصیت نہیں تھی۔

روسی فائٹر نے اپنے برتاؤ پر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔

یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ روس کے مسلمان فائٹر خبیب نورماگومیدوف کے نام

ایک روز قبل لاس ویگاس میں ہونے والی مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب  نے آئرلینڈ کے کانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔

خبیب نے میچ کے چوتھے راؤنڈ میں کانر میگریگر کو ٹیپ آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔

مزکورہ فتح کے ساتھ خبیب نے ریکارڈ 27ویں فائٹ اپنے نام کی ہے۔

فائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے پرسادیے۔

یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی کو رکوانے کی کوشش کی۔

اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میگریگر پر مکوں کی بارش کردی۔

فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد یو ایف کے سربراہ چیف ڈانا وائٹ نے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کے لیے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا۔