The Dawn News - Pakistan - Punjab

11ویں خلیفہ کا دعویٰ کرنے والا شخص توہین مذہب کے الزام میں گرفتار
خانیوال پولیس نے توہین مذہب کے الزامات کے تحت جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص نے ایک نجی پروگرام میں 'اسلام کے 11ویں خلیفہ' ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

خانیوال کے ٹھٹھہ صادق آباد تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کی دفعہ 16 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف تحقیقات پر مبنی آپریشن کیا، جس میں خلافت کا متنازع دعویٰ کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ یہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی ہے اور ساتھ ہی ملک کے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بعیت کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیوں کیا یا وہ کسی قسم کے دماغی عارضے میں تو مبتلا نہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے ملتان کی مرکزی جیل منتقل کردیا گیا۔