The Dawn News - Pakistan - Punjab

چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے خلاف وکلا کا احتجاج، عدالت کے دروازے بند
لاہور بار ایسوسی ایشن (ایل بی اے) کے وکلا نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے وکلا کے تشدد پر لیے گئے ازخود نوٹس کے خلاف احتجاج کیا اور سیشن کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں وکلا کی جانب سے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو مایوس کن قدم قرار دیا گیا، ساتھ ہی سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہٹانے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: وکلا کا پولیس افسر پر تشدد، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کیمرے وکلا کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیے گئے۔

اس موقع پر بار لیڈر نے اعلان کیا کہ آئندہ عام اجلاس 13 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق سیشن کورٹ میں پٹنے والا پولیس افسر قبضہ مافیہ کو تحفظ اور وکلا کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کراتا تھا، لہٰذا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وکلا کے خلاف درج کیے گئے مقدمات ختم نہیں کیے جاتے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ ہفتے چند وکلا نے پولیس سب انسپکٹر پر تشدد کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ٹی وی چینلز پر اس واقعے کی ویڈیو آنے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے 13 اکتوبر تک رپورٹ طلب کی تھی۔

ساتھ ہی پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون، ایل بی اے کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو بھی طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وکلا کی جانب سے عدالت کے احاطے میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

گزشتہ برس 21 اگست کو لاہور ہائی کورٹ ملتان رجسٹری میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ملتان بار کے صدر ایڈووکیٹ شیر زمان کے پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس پر وکلا نے احاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی اکھاڑ دیا تھا۔