The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں یہ عہدہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس تھا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے اعزازی عہدہ دینے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے جو اعتماد ظاہر کیا ہے اس پر پورا اتروں گا‘۔

مزید پڑھیں: این اے 73: عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی انتخابی کامیابی چیلنج کردی

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔

عثمان ڈار نے سابق دورِ حکومت میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کی گئی مبینہ کرپشن کے آڈٹ کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں جب مریم نواز اس پروگرام کی چیئرپرسن تھیں، تو اس میں اسکیم کے لیے لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرائم منسٹر لیپ ٹاک اسکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی اور اس کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: درخواست کے باوجود ووٹوں کی گنتی دوبارہ نہیں کی جارہی، عثمان ڈار

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس ملک کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی میں ترقی کے مواقع دیے جائیں گے اور مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کے لیے زبردست پالیسیاں اور اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو کامیاب روزگار اور بہترین تربیت مہیا کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

خیال رہے کہ عثمان ڈان نے رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا، جس میں انہیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔