The Dawn News - Sport - Cricket

دبئی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،جیت کیلئے 7 وکٹیں درکار
پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز 181 رنز پر ڈیکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں 3 آسٹریلوی بلے باز آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کے 136 رنز تھے اور اسے جیت کے لیے کل آخری روز مزید 326 رنز درکار ہیں۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 45 رنز تھا تاہم امام الحق اور حارث سہیل نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور دوسری اننگز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرادی۔

امام الحق اور حارث سہیل 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور دونوں بلےبازوں نے بالترتیب 48 اور 39 رنز بنائے۔

اسد شفیق اور بابر اعظم نے پاکستان کی برتری مزید بہتر بناتے ہوئے اسکور کو 181 رنز تک پہنچایا تاہم اسد شفیق 41 رنز بنا کر لایون کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے 461 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دیا۔

بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 28 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہولینڈ نے 3 اور ناتھن لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر آغاز کیا۔

تاہم 87 رنز کے مجموعی اسکور پر ارون فنچ، محمد عباس کا شکار بن گئے اور اس کے بعد  لگاتار دو مزید وکٹیں 87رنز پر ہی گرگئیں، ان دونوں کھلاڑیوں کو محمد عباس نے ہی پوہلین بھیجا، شان مارش اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اوپنر عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے بالترتیب 50 اور 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور کو 136 رنز تک پہنچادیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ٹیسٹ: بلال کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلین ٹیم 202 رنز پر آؤٹ

خیال رہے کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم عثمان خواجہ اور ارون فنچ کی 142 رنز کی بہترین اوپننگ شراکت کے باوجود  202 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔