The Dawn News - Life & Style

’زیادہ تر موٹی، بدصورت خواتین جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگارہی ہیں‘
بولی وڈ اداکار آلوک ناتھ اور ہدایت کار وکاس بہل کے بعد اب بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا پر بھی ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ایک سابق فضائی میزبان نے اپنی فیس بک پوسٹ میں گلوکار ابھیجیت پر الزام لگایا کہ انہوں نے 1998 میں کولکتہ کے ایک ڈسکو میں ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، جبکہ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ابھیجیت نے ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچا، تاہم انہوں نے اس موقع پر ڈانس کرنے سے انکار کیا تھا۔

پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرا منع کرنا ابھیجیت کو اتنا برا لگا اور انہیں اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے مجھے گالی دی اور کہا کہ تم اپنے آپ کو کیا سمجھتی ہو، میں تمہیں سبق سکھاتا ہوں، جس کے بعد انہوں نے زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کی‘۔

تاہم گلوکار نے اس پوسٹ کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے خود پر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: جنسی طور پر ہراساں خواتین بھرپور مدد کی مستحق ہیں، ایشوریا رائے

ڈی این اے انڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیجیت کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی ڈسکو نہیں گیا، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے‘۔

جبکہ دوسری جانب گلوکار نے انڈین ایکسپریس کو دیے انٹرویو میں کہا کہ زیادہ تر جو خواتین اس قسم کی کہانیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں وہ بدصورت ہیں اور انہیں صرف مقبولیت چاہیے۔

ابھیجیت بھٹاچاریا کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی زندگی میں ڈسکو یا پب نہیں گیا، آپ کو میں کبھی کسی فلمی پارٹی میں نظر نہیں آؤں گا، میرا نام بکتا ہے، اگر کسی کو اس سے فائدہ ہورہا ہے اور میرے نام کی وجہ سے کوئی کچھ کما رہا ہے ہے تو ٹھیک ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیجیت کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ ’کوئی موٹا ہے کوئی پتلا ہے، کسی کو توجہ دینے کی ضرورت نہیں، صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی یہ خواتین سامنے آرہی ہیں، ان میں زیادہ تر موٹی اور بدصورت ہیں جو الزام لگا رہی ہیں، میں اس وقت پیدا بھی نہیں ہوا تھا، میں نہیں جانتا مجھے کس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، میں توجہ ہی کیوں دوں، آپ ایسی خواتین کو توجہ دے رہے ہیں میں نہیں‘۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب ابھیجیت بھٹاچاریا پر کسی خاتون نے انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہو، اس سے قبل کئی مرتبہ خواتین ان کے خلاف شکایات درج کروا چکی ہیں۔

2015 میں 34 سالہ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر بھارتی پولیس نے گلوکار کے خلاف ایکشن بھی لیا تھا۔