The Dawn News - Pakistan

کہیں آپ کا موبائل فون بھی اسمگل شدہ تو نہیں؟
وفاقی حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے ذریعے ملک میں آنے والے موبائل فونز بند کرنے کے اعلان کے بعد اس سوال نے جنم لیا ہے کہ آخر یہ معلوم کیسے ہو کہ زیر استعمال فون اسمگل شدہ ہے یا نہیں، عام حالات میں یہ جاننا آسان نہیں لیکن پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کی مشکل کو حل کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے اس سلسلے میں ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا گیا تھا، جس سے آپ یہ معلوم کرسکتے تھے کہ آپ کا موبائل پاکستان میں رجسٹر ہے یا نہیں۔

اس نظام کے اعلان کے بعد ابتدائی طور پر عوام کو اس سے زیادہ آگہی نہیں دی گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی متحرک ہوگئی اور ملک بھر میں موجود کروڑوں موبائل صارفین کو ایک پیغام بھیجا گیا۔

اس پیغام میں عوام کو تنبیہ کی گئی کہ پی ٹی اے سے تصدیق شدہ موبائل سم ڈیوائسز خریدی اور اپنے موبائل کے انٹرنیشل موبائل اکیوپمنٹ آئیڈینٹٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر معلوم کرنے کے لیے 8484 پر پیغام بھیجیں، بصورت دیگر آپ کی ڈیوائس 20 اکتبور 2018 کے بعد غیر فعال ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: موبائل صارفین کا ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کی منظوری

آئی ایم ای آئی کی بات کریں تو یہ انسان کی طرح موبائل کی ایک شناخت ہوتی ہے اور دنیا بھر میں موجود ہر موبائل فون میں آئی ایم ای آئی مختلف ہوتا ہے اور اسے عالمی کمپنی جی ایس ایم اے جاری کرتی ہے۔

اسی طرح ایک سم سے زائد والے موبائل فون میں ہر سم کے لیے الگ آئی ایم ای آئی نمبر ہوتا ہے جبکہ نہ صرف موبائل بلکہ ایسی کوئی بھی ڈیوائس جس میں سم لگ سکتی ہو اس میں آئی ایم ای آئی نمبر موجود ہوتا ہے۔

تاہم یہاں اس کا بات کا ذکر ضروری ہے کہ اگر تمام موبائل فون کا آئی ایم ای آئی مختلف ہوتا ہے تو پھر پی ٹی اے کو یہ انتباہ جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

دراصل چند ایسے عناصر ہیں جو مختلف طریقوں سے موبائل فونز پر جعلی اور ایک جیسے آئی ایم ای آئی نمبر درج کرتے ہیں اور ایسے موبائل فونز کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں ٹریک کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

دوسری جانب کچھ ایسے آئی ایم ای آئی بھی ہوتے ہیں، جن پر ٹیکس ادا نہیں کیا ہوا ہوتا، یعنی آپ کا موبائل کہیں سے اسمگل ہوا ہو اور حکومت کو اس بارے میں معلوم نہیں ہو، تاہم ایسے موبائل رکھنے والوں کے لیے زیادہ پریشانی نہیں ہیں اور وہ 20 اکتوبر تک اسے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور ایس ایم ایس کی سروس متعارف کروائی گئی ہے، جس کے ذریعے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا موبائل کمپلائنٹ ہے، نان کمپلائنٹ ہیں، اصلی ہے یا اسمگل شدہ ہے۔

اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر اوپر بتائے گئے تینوں طریقوں سے تصدیق کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کے آئی ایم ای آئی پر کمپلائنٹ یا Compliant کا جواب آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل جی ایس ایم اے اور پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور آپ بغیر کسی مسئلے کے اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسرا جواب یہ آسکتا ہے کہ آپ کا موبائل کا آئی ایم ای آئی درست ہے اور یہ جی ایس ایم اے سے تصدیق شدہ ہے لیکن یہ پی ٹی اے سے تصدیق شدہ نہیں، ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے موبائل سے ایک کال یا ایس ایم ایس کرنا ہے اور 20 اکتوبر کے بعد آپ کا موبائل کمپلائنٹ ہوجائے گا اور آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

تیسرا جواب آپ کو جو آسکتا ہے وہ نان کمپلائنٹ یا Non Compliant ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال آپ کے لیے تھوڑی پریشان کن ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

اگر آپ کو ایسا پیغام موصول ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی جی ایس ایم اے کی جانب سے جاری نہیں ہوا یا یہ جعلی ہے۔

ایسی صورتحال میں آپ نے اپنے موبائل فون میں وہ سم لگانی ہے جو آپ مستقل استعمال کرتے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی جانب سے آپ کے موبائل فون کو صرف اس سم سے منسلک کردیا جائے گا جو 20 اکتوبر تک آپ کے موبائل فون میں ہوگی، اس کے بعد آپ اپنے موبائل میں کوئی دوسری سم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آخری جواب جو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کو موصول ہوسکتا ہے وہ ہے کہ آپ کا آئی ایم ای آئی بلاک ہے، ایسی صورتحال کا مطلب آپ کا موبائل یا تو چوری شدہ ہے یا اس کے حوالے سے شکایت درج کرائی گئی تھی اور اس صورتحال میں آپ کا موبائل بلاک ہوجائے گا اور اسے دوبارہ کھلوانے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

لہٰذا اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر تک آئی ایم ای آئی نمبر لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں یا ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیش استعمال کریں۔