The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیرِاعظم عمران خان نے صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا
وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین پاکستان (صاف و سبز پاکستان) مہم کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد کے ایک کالج میں سبز و صاف پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے ایک پودا لگایا اور طالب علموں کے ساتھ صفائی میں بھی حصہ لیا۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتھواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں درختوں کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی کمی ہے، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی زیادہ ہوجاتا ہے اور سیلاب آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں درخت لگا کر گلوبل وارمنگ اور درجہ حرارت کو کچھ حد تک کنڑول کیا جاسکتا ہے اور انہی کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی سطح بھی اوپر آئے گی۔

کینسر ہسپتال کی چندہ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ کے لیے کراچی سے خیبر تک کے کالجز میں گیا، اور اس کی تعمیر میں سب سے زیادہ تعاون طالب علموں نے ہی کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اسکولوں کے بچوں نے ہی شوکت خانم ہسپتال کے لیے کامیاب مہم کی۔

صاف و سبز پاکستان مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانا ان کی حکومت کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شجرکاری کے موسم میں درخت لگانے کا درست طریقہ سیکھیں

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ 10 ارب درختوں سے پاکستان میں بارشوں کا سسٹم تبدیل ہو سکتاہے۔

اپنی مہم کے بارے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں، کیونکہ دیہاتی علاقوں میں لوگ دریاؤں میں بھی آلودگی پھیلاتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ’یورپ کے ممالک کے میں آلودگی نہیں ہے اور وہاں کے دریا بھی صاف ہیں، پاکستان کو بھی اسی طرح صاف کرنا ہے تاکہ جب کوئی پاکستانی یورپ جائے گا اور واپس پاکستان آئے گا تو اسے یہ ملک یورپ سے بھی زیادہ صاف نظر آئے گا‘۔

علاوہ ازیں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں نیم کا پودا لگا کر صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

صدر عارف علوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوڑا کرکٹ سڑکوں پر نہیں پھیکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کام کیا جارہا ہے، اپنے علاقے اور محلے کو صاف رکھنے کے لیے جھاڑو دینا کوئی بے عزتی کی بات نہیں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت اورعوام سب کو صاف و سبز پاکستان مہم میں حصہ لینا چاہیے، اللہ نے جسمانی و روحانی پاکیزگی پر زور دیا، نبی کریم ﷺ نے ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام دیا۔