The Dawn News - Pakistan

راولپنڈی: یوسی 21 میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں تصادم
ضمنی انتخابات کے دوران راولپنڈی کی یوسی 21 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی تھی بعد ازاں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص نے پولیس پر ہاتھ اٹھایا تھا اور اس کی شناخت پی ٹی آئی کے کارکن خالد کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی کارکن کو تھانہ صادق آباد منتقل کر دیا جبکہ متاثرہ پولنگ اسٹیشن پر حالات کشیدہ ہونے پر رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔