The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف کے قرض سے پاک چین اقتصادی تعاون متاثر نہیں ہونا چاہیے، چین کا انتباہ
اسلام آباد: چین نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجی جانے والی درخواست کی توثیق کردی تاہم ساتھ  ہی خبردار کیا  کہ اس معاملے سے بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین اقتصادی تعاون متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’لو کینگ‘ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے بارے میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کو  اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانے نے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی  پاکستان نے ادائیگیوں کئے توازن سے نمٹنے کے لیے  باضابطہ طور پر  آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کس قدر قرض حاصل کرنے کی درخواست کی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان  نے ایک موقع پر کہا تھا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ملک کو 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پیکیج چین کا قرض واپس کرنے کیلئے نہیں لے رہے، وزیر خزانہ

قرض کی مالیت کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے  7 نومبر کو آئی ایم ایف کے وفد کا اسلام آباد پہنچے گا، اس سے قبل پاکستان کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا  تھا کہ قرض دہندہ قرض کی نوعیت،شفافیت، شرائط اور قسم کے بارے  میں مکمل طور پر جان کر ملک کی قرض حاصل کرنے کی صلاحیت کا تعین کرے گا۔

پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر ایک تاثر یہ بھی پایا جارہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت حاصل کردہ چینی قرضوں  کے سبب معیشت بحران کا شکار ہے، یہ تاثر خاص کر امریکا کی جانب سے دیا جارہا ہے جو آئی ایم ایف کی انتظامیہ پر اپنا خاصہ اثررسوخ رکھتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو درخواست دینے کے بعد  امریکی ترجمان ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر قرض کی درخواست دے دی ہے جس کا ہم قرضوں کے بوجھ کو مد نظر رکھتے ہوئے باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسد عمر

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کی  ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں جس کے بارے میں پاکستانی حکومت یہ سمجھتی تھی کہ ان کی ادائیگی مشکل نہیں ہوگی لیکن اب اس کے لیے یہ مشکل کا باعث بن گئے ہیں۔

اس ضمن میں امریکی سیکریٹری  اسٹیٹ مائیک پومپیو  نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے سے  کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض چین کو فائدہ پہنچائے گا۔

دوسری جانب چینی ترجمان نے اس تاثر کو رد کردیا کہ پاکستانی معیشت سی پیک کے تحت حاصل کیے قرضوں کے سبب زبوں حالی کاشکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا قرضہ پاکستان کے مجموعی قرضوں کے مقابلے میں نہایت معمولی ہے اور یہ موجودہ اقتصادی بحران کا سبب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے پاس آئی ایم ایف ہی آخری آپشن ہے؟

اس سلسلے میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے مالیاتی ادارے کے حکام سے ملاقات کی، ان کا  کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا قرضہ شرائط کے سبب ملکی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہوگا تو ہوسکتا ہے پاکستان یہ قرض نہیں لے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف بورڈ میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے والے اراکین میں امریکا اور جاپان کے بعد تیسرا نمبر چین کا ہی ہے۔

یہ خبر 16 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔