The Dawn News - Pakistan - Punjab

سرگودھا: تیز رفتار بس اور وین میں تصادم، 5 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں تیز رفتار بس اور کالج وین میں تصادم سے 5 طالبات،استانی اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب سامنے سے آنے والی بس نے وین کو کچل دیا۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹینکر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 5 طالبات، ایک استانی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور ذوالفقار، استانی انعم زہرہ، طالبات ایمان سعید ،عروبہ ریاض، فاطمہ شجاع، امنہ ملک اور زینب شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی طالبات کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تصادم کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، تاہم اس دوران بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بس اور کالج وین کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں ایک اور ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثات، 13 افراد ہلاک

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے قریب  کار اور ڈمپر کے درمیان تصام ہوا، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہیں دیکھتے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈارئیور زخمی ہوگی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ حویلی کورنگا میں تعینات ایس ایچ او عطا اللہ اور اے ایس آئی جاوید ارشاد شامل ہیں جو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے جارہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔