The Dawn News - Sport - Cricket

فخرزمان پاکستان کے بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران جب بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو فخر زمان مردِ بحران ثابت ہوئے اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا، لیکن اپنی سنچری بنانے سے قبل خود ہی لڑکھڑا گئے۔

آسٹریلین باؤلر نیتھن لیون نے پاکستانی بلے بازوں کے اوسان خطا کرتے ہوئے 57 رنز کے ہندسے پر صرف 6 گیندوں میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلین کپتان ٹم پین کی خوشی بتارہی تھی کہ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں رک پائیں گے لیکن انہوں نے حریف ٹیم کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

نسبتاً بہتر وکٹ پر جب بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو فخر زمان نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر 147 رنز جوڑے۔

ٹیم کو سنبھالنے کے بعد فخر زمان اپنے آپ کو نہیں سنبھال پائے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہر کر مارنس لبوشین کی گیند پر 94 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی فخر زمان اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری سے چند رن قبل آؤٹ ہونے پاکستان کے چوتھے بدقسمت بلے باز بن گئے۔

ان سے قبل عاصم کمال 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ڈیبیو میں 99 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان کے 90 اور 100 رنز کے درمیان آؤٹ ہونے والے پہلے بدقسمت کھلاڑی عبدالقادر تھے جو اکتوبر 1964 میں آسٹریلیا کے ہی خلاف اپنے ڈیبیو میں 95 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے۔

ان کے علاوہ چوتھے بلے باز تسلیم عارف تھے جو جنوری 1980 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 90 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایف ایس جیکسن تھے جو جولائی 1893 میں آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔