The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی ترقی کو مسائل درپیش ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کا ملکی ترقی سے ملنے والے فوائد پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے جبکہ اس سے براہِ راست ملکی معیشت، ماحولیات، صحت، تعلیم اور لوگوں کا معیارِ زندگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے آبادی فنڈ (یو این ایف پی اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کی اس وقت آبادی 20 کروڑ 80 لاکھ ہے جبکہ اس کی آبادی کا تناسب 2.4 فیصڈ ہے۔

یو این ایف پی اے کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ بعنوان ’دی پاور آف چوائس‘، کے مطابق کم خاندان کا عالمی رجحان لوگوں کے تولیدی انتخاب کا عکاس ہے جس میں وہ اپنی خواہش کے مطابق کم یا زیادہ بچے چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’2030 تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا ‘

خاندان کی وسعت تولیدی حقوق سے جڑے ہیں، اور وہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر حقوق جیسے صحت، تعلیم اور ملازمت سے بھی جڑے ہیں۔

جہاں یہ حقوق دم توڑ جاتے یہں وہاں اکثر افراد مکمل طور پر معاشی و اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

یو این ایف پی اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نتالا کنیم نے رپورٹ کے اختتامیہ لکھتے ہوئے کہا کہ ’انتخاب دنیا کو تبدیل کر سکتا ہے‘۔

یہ بہت تیزی کے ساتھ لڑکیوں اور خواتین کی زندگی کو تبدیل کر سکتا ہے، خاندان کی وسعت اور عالمی ترقی کو بھی تیز کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بڑھتی آبادی سے کن مسائل کا سامنا ہے؟

یو این ایف پی اے میں پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر حسن محتشامی کا کہنا ہے کہ انتخاب دنیا کو تبدیل کر سکتا ہے، یہ طاقت اپنے اعداد، وقت اور حمل کے درمیان وقفہ ہے جو آنے والے سالوں میں دنیا کی معاشی اور اقتصادی ترقی کو تیز ترین کردے گی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹیڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز احمد جنیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے (پی ڈی ایچ ایس) کی رپورٹ کے اہم اعشارویوں کے مطابق پاکستانیوں میں تولیدی صلاحیت کی شرح 3.6 فیصد ہے جو دنیا میں افغانستان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔