The Dawn News - Pakistan

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’ اے پی پی ‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی جماعت کو  کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان سے چین اور سعودی عرب کے وزرا کی ملاقاتیں

عمران خان  نے ملائیشیا کی مستحکم معاشی ترقی میں مہاتیرمحمد کے وژن کوسراہا اور کہا کہ وہ ایک مدبر اور عالمی رہنما ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عملی سطح پر اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مہاتیر محمد نے بھی پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو  مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان  کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے جلد دورے کی دعوت دی اور انہوں نے بھی یہ دعوت قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : مائیک پومپیو، جنرل جوزف ڈنفرڈ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھارت روانہ

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔

اس سے قبل ستمبر کے آغاز میں  امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈونفرڈ نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے مختلف ممالک کے سفیر اور وزرا ا ملاقاتیں کرچکے ہیں جبکہ بعض ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا تھا۔