The Dawn News - Sport - Cricket

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز پر ڈکلئیرڈ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 538 رنز کا مشکل ہدف دے دیا، جس کے تعاقب میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنالیے۔

آسٹریلوی اوپنر شان مارش 4 رنز بناکر میر حمزہ کی خوبصورت گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

جب تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر ایرون فنچ 24 رنز اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو حارث سہیل گزشتہ روز کے اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تاہم 6 رنز بعد ہی سابق کپتان اظہر علی مضحکہ خیز طریقے سے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا لیکن اسد شفیق بھی 235 رنز کے مجموعے پر 44 رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری کو 500 رنز تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: اظہر علی مزاحیہ طریقے سے رن آؤٹ

دریں اثنا بابر اعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اور مچل مارش کی گیند پر 99 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 13 ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں جس میں انہوں نے 6 نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں فخر زمان اور سرفراز احمد نے 94، 94 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے دوسرے دن 33 رنز دے کر 5 آسٹریلین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کی اننگز 145 رنز پر تمام کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عباس کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کو 281رنز کی برتری حاصل

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد حفیظ میچ میں دوسری مرتبہ پھر ناکام ہوگئے اور 6 رنز بنانے کے بعد 15 کے مجموعے پر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

حفیظ کے بعد اظہر علی اور فخرزمان نے آسٹریلین کھلاڑیوں کے چیلنگ کو قبول کیا اور ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا جہاں فخر زمان 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔

میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے تھے اور انہیں 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔