The Dawn News - Opinions

’عرب حکومتوں کو کھلی چھوٹ مل چکی ہے‘: مقتول سعودی صحافی کا آخری کالم
سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں داخل ہوئے اور اس کے بعد سے اب تک لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے جنم لینے والے خدشات اب شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں کہ انہیں سفارتخانے کے اندر ہی قتل کر دیا گیا ہے۔ ایک ترک اخبار ’ینی شفق‘ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ جمال خاشقجی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ ہی ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا تھا۔ ابھی اس کی ترکی کے تحقیقاتی اداروں یا سعودی عرب کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں، مگر مبینہ قتل کی وجہ سے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مندرجہ ذیل مضمون جمال خاشقجی کا آخری کالم ہے، جو انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے لیے تحریر کیا تھا، ڈان اپنے قارئین کے لیے اس کا اردو ترجمہ شائع کر رہا ہے۔

حال ہی میں میں فریڈم ہاؤس کی جانب سے شائع کی گئی 2018 فریڈم ان دی ورلڈ رپورٹ دیکھ رہا تھا۔ عرب دنیا میں صرف ایک ملک ہے جسے "آزاد" قرار دیا گیا ہے۔ وہ ملک تیونس ہے۔ اردن، مراکش اور کویت "جزوی آزادی" کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ عرب دنیا کے باقی تمام ممالک کو "غیر آزاد" کا درجہ دیا گیا ہے۔

نتیجتاً ان ممالک میں رہنے والے عرب یا تو لاعلم ہوتے ہیں یا پھر غلط معلومات رکھتے ہیں۔ وہ خطے اور ان کے روز مرّہ کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے معاملات کو مناسب طور پر حل کرنا تو درکنار ان پر عوامی سطح پر بات بھی نہیں کر سکتے۔ ریاستی بیانیہ عوامی نفسیات پر حاوی ہے اور جہاں کئی لوگ اس بیانیے کو تسلیم نہیں کرتے، وہیں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اس جھوٹے بیانیے کا شکار بھی ہو جاتی ہے۔ افسوسناک بات ہے کہ اس صورتحال میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

2011 کے موسمِ بہار میں عرب دنیا امیدوں سے بھرپور تھی۔ صحافی، تعلیم دان اور عوام اپنے اپنے ممالک میں ایک روشن اور آزاد عرب معاشرے کی امیدوں سے سرشار تھے۔ انہیں امید تھی کہ وہ اپنی حکومتوں کی بالادستی، اور معلومات کے پھیلاؤ میں مسلسل مداخلت اور سنسرشپ سے آزاد ہو جائیں گے۔ یہ امیدیں جلد ہی ٹوٹ گئیں اور یہ معاشرے یا تو واپس پرانے اسٹیٹس کو پر پہنچ گئے یا پھر یہاں پہلے سے بھی زیادہ سخت حالات ہوگئے۔

مشہور سعودی لکھاری اور میرے پیارے دوست صالح الشیہی نے سعودی پریس میں شائع ہونے والے مشہور ترین کالموں میں سے ایک کالم لکھا تھا۔ اب وہ سعودی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مبینہ تبصرے کی وجہ سے 5 سالہ قید کاٹ رہے ہیں۔

مصری حکومت کی جانب سے اخبار مصری الیوم کی تمام کاپیاں ضبط کر لینے پر ساتھیوں کی جانب سے کوئی ردِ عمل یا غم و غصہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس طرح کے اقدامات پر اب بین الاقوامی برادری کے سخت ردِ عمل کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ اس کے بجائے ان اقدامات کی مذمت تو کی جاتی ہے مگر پھر جلد ہی خاموشی چھا جاتی ہے۔

پڑھیے: سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہوا تو اسے سبق سکھائیں گے، امریکی صدر

نتیجتاً عرب حکومتوں کو میڈیا کو خاموش کروانے کے لیے کھلی چھوٹ مل چکی ہے۔ ایک وقت تھا جب صحافی سمجھتے تھے کہ انٹرنیٹ پرنٹ میڈیا میں موجود سینسرشپ اور کنٹرول سے معلومات کو آزاد کروائے گا۔ مگر یہ حکومتیں جن کی بنیاد ہی معلومات پر کنٹرول پر قائم ہے، نے انٹرنیٹ پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی رپورٹرز کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ اشتہار دہندگان پر مختلف اشاعتوں کے منافع کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا ہے۔

مگر اب بھی اس صحرا میں کچھ نخلستان ایسے ہیں جہاں عرب بہار کی روح موجود ہے۔ قطری حکومت اپنے بین الاقوامی نیوز کوریج کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کے پڑوسی ممالک "اولڈ عرب آرڈر" کے تحفظ کے لیے معلومات پر کنٹرول جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہاں تک کہ تیونس اور کویت میں بھی جہاں پریس کو کم از کم "جزوی آزاد" تصور کیا جاتا ہے، وہاں میڈیا مقامی مسائل پر تو توجہ دیتا ہے مگر ان مسائل پر نہیں جن کا عرب دنیا کو مجموعی طور پر سامنا ہے۔ وہ سعودی عرب، یمن اور مصر کے صحافیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ حتیٰ کہ لبنان، جسے پریس کی آزادی کے اعتبار سے عرب دنیا کے سر کا تاج قرار دیا جاتا ہے، وہ بھی قطبیت اور ایران کی حامی حزب اللہ کے دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔

عرب دنیا بھی ایک طرح سے آہنی پردے کا شکار ہے جو کہ بیرونی عناصر کی جانب سے نہیں بلکہ طاقت کی بھوکی مقامی قوتوں کی جانب سے کھڑا کیا گیا ہے۔ سرد جنگ کے دوران ریڈیو فری یورپ، جو کہ آنے والے سالوں میں ایک تنقیدی ادارہ بنا، نے آزادی کی امید پیدا کرنے اور اسے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عربوں کو بھی ایسی ہی چیز کی ضرورت ہے۔ 1967 میں دی نیویارک ٹائمز اور دی واشنگٹن پوسٹ نے اخبار انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبیون کو مشترکہ طور پر ملکیت میں لیا اور یہ اخبار آگے چل کر دنیا بھر کی آوازوں کا پلیٹ فارم بنا۔

مزید پڑھیے: جمال خاشقجی کا قتل: محمد بن سلمان کی بادشاہت خطرے میں پڑگئی؟

میرے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے میرے کئی مضامین کو عربی میں ترجمہ کرنے اور شائع کرنے کا اقدام اٹھایا ہے۔ اس کے لیے میں ان کا شکرگزار ہوں۔ عربوں کو اپنی زبان میں پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مغرب اور امریکا میں جمہوریت کے مختلف پہلوؤں اور پیچیدگیوں کو سمجھ سکیں اور ان پر بحث کر سکیں۔ اگر کوئی مصری شخص واشنگٹن میں ایک تعمیراتی منصوبے کی اصل قیمت کو آشکار کرنے والا کوئی مضمون پڑھے گا یا پڑھے گی تو وہ اپنی برادری میں اسی طرح کے منصوبوں کے نتائج و اثرات کو بھی سمجھ پائے گا یا پائی گی۔

عرب دنیا کو اب پرانے کثیر الملکی میڈیا کی جدید صورت کی ضرورت ہے تاکہ اس کے شہری بین الاقوامی واقعات سے آگاہ ہو سکیں۔ اس سے بھی زیادہ اہم عرب آوازوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ ہم غربت، بدانتظامی اور خراب تعلیم کا شکار ہیں۔ پروپیگنڈا کے ذریعے نفرت پھیلانے والی قوم پرست حکومتوں کے اثر و رسوخ سے آزاد بین الاقوامی فورم تیار کر کے عرب دنیا کے عام لوگ بھی اپنے معاشروں میں بنیادی مسائل کو حل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔

واشنگٹن پوسٹ کی گلوبل اوپینیئن ایڈیٹر کیرن عطیہ کی جانب سے نوٹ

مجھے یہ کالم جمال خاشقجی کے مترجم اور اسسٹنٹ سے ان کے استنبول میں گمشدہ ہونے کے ایک دن بعد موصول ہوا۔ پوسٹ نے اس کی اشاعت اس لیے روک رکھی تھی کیوں کہ ہمیں یہ امید تھی کہ وہ واپس آئیں گے اور ہم اسے مشترکہ طور پر ایڈٹ کر سکیں گے۔

مجھے اب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہونے والا۔ یہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے ان کا آخری مضمون ہوگا جو میں ایڈٹ کروں گی۔ یہ کالم عرب دنیا میں آزادی کے لیے ان کے عزم اور جذبے کا عکاس ہے۔ وہ آزادی جس کے لیے بظاہر انہوں نے اپنی جان دے دی ہے۔

میں ہمیشہ ان کی احسان مند رہوں گی کہ انہوں نے ایک سال قبل واشنگٹن پوسٹ کو اپنا آخری صحافتی مسکن بنایا اور ہمیں ساتھ کام کرنے کا موقع دیا۔

بشکریہ واشنگٹن پوسٹ