The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چینی سرمایہ کاری میں کمی سے ایف ڈی آئی میں 42 فیصد تنزلی
غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں رواں مالی سال کے ابتدائی سہ ماہی میں 42 فیصد تک کمی آئی ہے جو گزشتہ برس کے اسی دورانیے میں تنزلی کے مقابلے میں نصف ہے۔

مرکزی بینک کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 میں جولائی سے ستمبر کے دوران گزشتہ برس کے 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 43 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہے، جبکہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو روکنے کے لیے غیرملکی زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔

غیرملکی زرمبادلہ کی آمد میں کمی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان کے غیرملکی زرمبالہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک کے 8 ارب 89 لاکھ سمیت 14 ارب 6 کروڑ ڈالر کی تشویش ناک حد تک کمی آئی ہے، جو صرف دو ماہ کی درآمدی سہولت کے لیے کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت میں چین کی شمولیت خطرناک ہے، آئی ایم ایف

حکومت نے بڑھتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 12 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فارن پورٹ فولیو انوسٹمنٹ (ایف پی آئی) میں کمی بھی مجموعی غیر ملکی نجی سرمایہ کاری پر اثر انداز ہوئی اور سرمایہ کاری میں 63 فیصد کمی آئی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 'ایف پی آئی' میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی آئی تھی۔

ایف پی آئی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 63 فیصد تنزلی کے ساتھ 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی میں یہ 68 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی قرض کیلئے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے درخواست

گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست ہے۔

چین کا سہ ماہی کے دوران مجموعی ایف ڈی آئی میں 64 فیصد حصہ تھا جس سے 28 کروڑ 10 لاکھ ڈالر آئے، تاہم گزشتہ برس کے مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں چین کی سرمایہ کاری 43 فیصد کم ہوگئی ہے۔

چین کے بعد برطانیہ کا حصہ 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، امریکا کا 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور سوئٹزرلینڈ کا 3 کروڑ 96 کروڑ ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کار دوست منصوبے بنانے کا اعلان کرچکی ہے، جبکہ پاکستان میں کاروباری لاگت کم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

یہ خبر 19 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔