The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی
پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں 373 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ پر 47 رنز تھا اور انہیں جیت کے لیے 491 رنز درکار تھے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنی بہترین کارکردگی کو چوتھے روز بھی جاری رکھا اور 36 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو 71 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔

مچل مارش کو بھی محمد عباس نے 77 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا جنہوں نے صرف 5 رنز بنائے تھے جس کے بعد 78 رنز پر ارون فنچ اور ٹم پین کی وکٹیں بھی اڑا دیں جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے تاہم فنچ نے 31 رنز بنائے تھے۔

مچل اسٹارک 27 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جس کے بعد پیٹر سڈل بھی صرف 3 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔

محمد عباس نے 43 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کو آوٹ کرکے دوسری اننگز میں بھی اپنی 5 وکٹیں مکمل کرکے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ گرا دی۔

مزید پرھیں:ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ہدف دے دیا

یاسر شاہ نے 3 رنز بنانے والے ہولینڈ کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ کرایا اور آسٹریلیا کی دوسری اننگز 164 رنز پر تمام کردی۔

آسٹریلیا کے ناتھن لایون نے آوٹ ہوئے بغیر 6 رنز بنائے جبکہ پہلے میچ کے ہیرو عثمان خواجہ انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3 آؤٹ کیے اور میرحمزہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں پاکستان نے گزشتہ روز اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز پر ڈکلئیرڈ کر کے  آسٹریلیا کو 538 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔

دبئی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔