The Dawn News - Pakistan - Punjab

نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں، ملک ریاض
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں‘۔

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 8 میں ڈائیلیسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ’نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، جو بھی پاکستان کو آگے لے کر چلے گا وہ پاکستان کا ہیرو ہے‘۔

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنے بھی ہسپتال بنائے وہ سب غریبوں کے لیے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 8 سے 9 ہزار افراد کا علاج ہو رہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’بحریہ ٹاؤن کو دھوکے سے زمین دی گئی، چاندی دے کر سونا لے لیا گیا‘

انہوں نے بتایا کہ لندن کے ہارلے اسٹریٹ کے 21 ڈاکٹروں سے معاہدہ ہوا ہے اور اسلام آباد کے گولف سٹی ہسپتال میں ہر ماہ ان میں سے 3 ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے تینوں ڈاکٹر راولپنڈی، لاہور، کراچی کے دورے بھی کریں گے۔

ملک ریاض نے کہا کہ لندن سے انجیوگرافی کرانے کا خرچہ 10 ہزار پاؤنڈ آتا ہے جو پاکستان میں اب وہیں کے ڈاکٹر 30 سے 35 ہزار میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کیس:’نیب کی تحقیقات پرآنکھیں بند کروانےکی کوشش کامیاب نہیں ہونےدینگے‘

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی بھوکا نہ ہو، کوئی بیروزگار نہ ہو، سب کے پاس اپنی چھت ہو اور سب کی زندگی محفوظ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے دنیا کی 7ویں بڑی مسجد لاہور میں بنائی ہے اور اب ایک یا 2 ماہ میں کراچی میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا جس میں بیک وقت 8 لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔