The Dawn News - Pakistan - Punjab

ڈیرہ غازی خان: دو مسافر بسوں میں تصادم، 19 افراد ہلاک
ڈیرہ غازی خان کے کے علاقے پل غازی گھاٹ کے قریب 2 مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 36 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دیگر 4 افراد ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاسکے اور چل بسے۔

مزید پڑھیں: سرگودھا: تیز رفتار بس اور وین میں تصادم، 5 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ دیگر تمام زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹینکر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

انہوں نے مقامی حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی وہ وجوہات ہیں جو پاکستان میں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2011 سے ہر سال ملک میں لگ بھگ 9 ہزار حادثات واقعات پولیس کو رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں اسطاً ساڑھے 4 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔