The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
اسلام آباد: پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان سالانہ ’دروزھبا(دوستی)-3‘ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے باب کا آغاز ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع پبی میں قائم نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں ہونے والی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس کا 70 رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا، جو 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روسی دستہ پاک-روس مشترکہ فوجی مشقوں ’دروزھبا-3‘ میں حصہ لینے پاکستان پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار روسی فوج کی پاکستان آمد

خیال رہے کہ ان مشقوں کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا جس کے پہلے حصے کی میزبانی پاکستان نے کی تھی، جبکہ دوسرے حصے کا انعقاد روس میں ہوا تھا۔

ان جنگی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا اور خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ وارانہ قابلیت کا تبادلہ کرنا ہے۔

روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات میں 2014 میں ہونے والے دفاعی تعاون کے  معاہدے پر دستخط کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

اس دفاعی سمجھوتے میں عسکری شعبے کے مختلف حصوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ دونوں ممالک کا بین الاقوامی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے بھرپور اقدامات کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: روس: پاکستانی اور بھارتی افواج پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں  اسلام آباد اور ماسکو  نے عسکری تعاون میں فروغ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔

اس کمیشن کے پہلے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوجی، روسی عسکری اداروں میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریں گے۔

یہ خبر 23 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔