The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد: نائیجیرین باشندوں سے 85 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بر آمد
اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں 3 نائیجیریین باشندوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بر آمد ہوئیں۔

گرفتار کیے گئے تینوں افراد پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔

سیکریٹریٹ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 800 گرام ہیروئن، 250 گرام کوکین، اور 300 گرام میریوانا ضبط کیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کے طالب علموں کو منشیات کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار

ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) محمد امین بخاری، جن کے احکامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی، نے سیکریٹریٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو سراہا۔

محمد امین بخاری کا کہنا تھا کہ ’بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے ایسے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والا نوجوان منشیات فروش گرفتار

انہوں نے تھانہ سیکریٹریٹ کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام نے رواں سال کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے 67 فیصد یونیورسٹی کے طالب علم منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف کے ڈائریکٹر نارتھ بریگیڈیئر حماد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملک میں 76 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں جن میں سے 78 فیصد تعداد مردوں کی اور 22 فیصد خواتین کی ہے۔