The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک سال کے وقفے کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کو پہلے ٹی20 میں ٹیم کے سب سے تجربہ کار رکن شعیب ملک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو اپنے بچے کی ممکنہ پیدائش کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ’کوہلی کبھی کبھی انسان ہی نہیں لگتے‘

ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم کی ایک سال بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک کی غیرموجودگی میں محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم ٹی20 میں اچھی اور خطرناک ہے اور اس میں میچ ونر موجود ہیں مگر مجھے اپنے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا میر عالمی نمبر ایک بننے والی پہلی پاکستانی باؤلر بن گئیں

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیسٹ سے ٹی20 کرکٹ میں ڈھلنے کے لیے چار دن کا وقت ملا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی جلد فارمیٹس سے خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اچھا پرفارم کریں گے۔

میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، حسین طلعت، بابر اعظم، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔