The Dawn News - World - America Europe

آئی ایف جے کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے کنونشن کا مطالبہ
صحافیوں کے حقوق کی تنظیم نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کنونشن کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔

انٹرنشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سامنے آنے والے غم و غصے پر صحافیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزی ہونے سے روکنا ہے۔

آئی ایف جے کے سربراہ انتھونی بیل اینگر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ابتدائی اجلاس میں گریس، روس، پاکستان، پیرو، اٹلی اور تونیسیا سمیت 15 ممالک اکھٹے ہوگئے۔

مزید پڑھیں: خاشقجی کا قتل سنگین غلطی تھی، سعودی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ آئی ایف جے 134 ممالک کے 6 لاکھ صحافیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

آئی ایف جے کا یہ اقدام سعودی صحافی کا استنبول میں سعودی سفارتخانے میں ہونے والے قتل کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

جمال خاشقجی کے کیس نے صحافیوں کے لیے کئی مشکلات کھڑی کردی جس میں ہراساں کیا جانا، تشدد اور یہاں تک کے قتل بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کیلئے ملک گیر احتجاج کی کال

مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’اب یہ ممکن نہیں کہ اگلے قتل کے واقعے تک مزید انتظار کیا جائے‘۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دنیا  بھر میں 82 صحافیوں کا قتل کیا گیا جس میں سے صرف 10 فیصد واقعات کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

اس مہم کا مقصد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ممالک کو اکھٹا کرنا ہے جہاں بین الاقوامی کنونشن  کے عمل کو سرانجام دیا جاسکے۔