The Dawn News - Life & Style

شوٹنگ کے دوران ‘ریپ‘ کی کوشش کی گئی،عالیہ بھٹ کی والدہ
بولی وڈ کے نامور فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رضدان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نامور فلم ساز کی اہلیہ اور اداکارہ کی والدہ نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعے پر بات کی ہے۔

اس واقعے پر کئی سال تک بات نہ کرنے کے حوالے سے 61 سالہ سونی رضدان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ‘ریپ’ کی کوشش کرنے والے شخص کے خاندان کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

عالیہ بھٹ کی والدہ کے مطابق وہ ’ریپ‘ کی کوشش کرنے والے شخص کا نام سامنے لاکر ان کی شادی شدہ زندگی اور خاندان کو متاثر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

‘دی کوئنٹ‘ ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے سونی رضدان نے بتایا کہ اگرچہ کئی خواتین کو فلموں میں کام ڈھونڈنے کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، تاہم ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

سونی رضدان نے فلم راضی میں عالیہ کی والدہ کا کردار بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر کے ابتداء میں ایک شادی شدہ شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس میں وہ ناکام گئے۔

سونی رضدان نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں اور انہوں نے اس وقت اس واقعے پر اس لیے آواز نہیں اٹھائی، کیوں کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے ساتھ ریپ کی کوشش کرنے والے شخص کے خاندان کو تکلیفیں ملیں۔

عالیہ بھٹ کی والدہ کے مطابق تاہم اگر ایسا واقعہ ان کے ساتھ اب ہوتا وہ اس پر بر وقت ضرور بات کرتیں۔

سونی رضدان نے اگرچہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر بات کی، تاہم اب بھی انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس فلم کی شوٹنگ کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

انٹرویو کے دوران سونی رضدان نے سینیئر اداکار آلوک ناتھ پر اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر بھی بات کی اور بتایا کہ اداکار شراب نوشی کے بعد عجیب حرکتیں کرتے تھے۔

انہوں نے آلوک ناتھ کو شہوت پرست شخص جیسا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کی جانب سے خواتین کے ساتھ نازیبا واقعات کی خبریں سامنے آنے کے بعد تکلیف پہنچی۔

سونی نے مہیش بھٹ سے 1986 میں شادی کی—فائل فوٹو: ممبئی لائیو

خیال رہے کہ سونی رضدان نے آلوک ناتھ کے ساتھ ٹی وی شو بنیاد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سونی رضدان نے کیریئر کا آغاز اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، تاہم ان کی پہلی فلم ’36 چورنگی لین‘ 1981 مین ریلیز ہوئی تھی۔

سونی رضدان نے اپنے شوہر مہیش بھٹ کی معروف فلم ‘سڑک’ میں بھی کام کیا، جب کہ وہ رواں برس ‘راضی‘ میں اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دی تھیں۔

سونی رضدان نے اب تک 2 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جب کہ انہوں نے ڈراموں اور اسٹیج پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سونی رضدان نے اپریل 1986 میں شادی میں فلم ساز مہیش بھٹ سے شادی کی، جن سے 2 بیٹیاں ہیں۔

سونی رضدان کی بڑی بیٹی عالیہ بھٹ اور چھوٹی بیٹی شاہین بٹ ہیں، پوجا بھٹ ان کی سوتیلی بیٹی ہیں۔

سونی رضدان معروف ہیرو عمران ہاشمی کی آنٹی بھی ہیں۔

سونی رضدان نے مہیش بھٹ کی فلموں میں بھی کام کیا—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ