The Dawn News - Sport - Cricket

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا اور آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 اکتوبر (بدھ) سے ابوظہبی میں ہوگا۔

سیریز کا دوسرا میچ 2 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4 نومبر کو دبئی انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کیویز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اوپنر فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی،حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مسعود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی بہتری کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا۔

3 میچوں کی اس سیریز میں پاکستان نے نہ صرف کلین سوئپ کیا بلکہ لگاتار 10ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح بھی اپنے نام کی تھی اور اگر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان اسی تسلسل کو برقرار رکھتا ہے تو یہ قومی ٹیم کےلیے ایک اعزاز کی بات ہے۔