The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نواز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار کیے گئے ان کے چھوٹے بھائی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا گزشتہ ایک برس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے مطابق نواز شریف موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے بھائی  سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 5 اکتوبر سے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں تاہم قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر کے بعد انہیں پیر سے جاری اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی دیر سے آمد پر 'ڈرامہ'

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نواز شریف متوقع طور پر پارٹی رہنماؤں اور شہباز شریف سے ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دو روز قبل لاہور میں ملاقات کے دوران پیش کی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعت کو دعوت کے حوالے سے بات کی تھی۔

یہ خبر 30 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی