The Dawn News - Sport - Cricket

سابق سری لنکن کرکٹر زوئیسا پر میچ فکسنگ کے الزامات
سری لنکن کرکٹ کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اور سابق سری لنکن کرکٹر نووان زوئیسا کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کرکے معطل کردیا ہے۔

سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر زوئیسا نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے تو کام نہیں کیا لیکن وہ اے ٹیم کی کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ رواں سال ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے جے سوریا پر کرپشن کے الزامات

زوئیسا پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کے بعد سری لنکن کرکٹ نے سابق فاسٹ باؤلر کو فوری طور پر ’چھٹیوں‘ پر بھیج دیا ہے۔

انہوں نے 2015 میں فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کیمپ کا انعقاد کیا تھا جبکہ وہ بھارت میں گووا کی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

زوئیسا پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ کے ذریعے انٹرنیشنل میچ کا نتیجہ بدلنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو میچ فکسنگ کی پیشکش کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔

یہ ایک ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی سری لنکن کرکٹر پر آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگائے ہیں جہاں ان سے قبل سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر بھی فکسنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بوجھ سے آزاد کیا جائے، محسن خان

زوئیسا کے پاس ان الزامات کا جواب دینے کے لیے یکم نومبر سے 14دن کا وقت ہو گا اور کسی قسم کا جواب نہ دینے کی صورت میں آئی سی سی ان کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے نووان زوئیسا 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔