The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

مزید پڑھیں: 'ریاست کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں'

واضح رہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب عمران خان نے آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر قوم سے خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ ’ملک دشمن عناصر ججز کو قتل اور فوج سے بغاوت پر اکسا رہے ہیں‘۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کردیا

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے اور آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور کئی مقامات پر دھرنے بھی دیئے گئے۔

اس تمام صورتحال پر وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا تھا جبکہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوسوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی۔