The Dawn News - Pakistan - Islamabad

گریڈ 21 کے افسر عامر ذوالفقار نئے آئی جی اسلام آباد تعینات
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر عامر ذوالفقار کو نیا انسپیکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعینات کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عامر ذوالفقار پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) گروپ کے افسر ہیں اور اس سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی جی تبادلہ کیس، اعظم سواتی کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل

اس کے علاوہ عامر ذوالفقار ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آئی جی اسلام آباد پولیس کیپٹن (ر) جان محمد نے آج چارج چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کا فون نہ اٹھانے پر سابق آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے زبانی حکم پر ہونے والا آئی جی کا تبادلہ روک دیا

بعد ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی تبادلے کا نوٹس لیا گیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے بیرونِ ملک کورس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے آئی جی جان محمد کو فوری طور پر وطن واپس بلوالیا تھا۔

بعد ازاں آج سپریم کورٹ میں آئی جی جان محمد نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے استدعا کی کہ وہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتے چناچہ انہیں تبادلے کے احکامات پر عمل درآمد کی اجازت دی جائے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے اگر یہ کہہ رہے ہیں تو اجازت ہے۔