The Dawn News - Pakistan - Punjab

چیف جسٹس دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال تشریف لائے، جہاں آر آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے ان کا چیک اپ کیا۔

چیف جسٹس کے چیک اپ سے معلوم ہوا کہ ان کی دل کی ایک شریان بند ہے، جس پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی جو کامیاب رہی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اپنے اہل خانہ سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اظہر کیانی کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کھول دی گئی،تاہم ڈاکٹر اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چیف جسٹس کو ایک سے 2 روز کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے۔

بعد ازاں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آر آئی سی میں چیف جسٹس کی عیادت بھی کی۔