The Dawn News - Pakistan

آسیہ بی بی کو پاکستان چھوڑنے میں مدد کریں گے، اٹلی
روم: اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شہری اور مسیحی خاتون آسیہ بی بی، جن کو توہین مذہب کے الزام میں زندگی کے خطرات لاحق ہیں، کو ملک چھوڑنے میں مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کو گزشتہ ماہ بری کردیا تھا تاہم عدالت کے اس فیصلے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے اور آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح کا کہنا تھا کہ انہیں قتل کیا جاسکتا ہے جبکہ حکام نے عندیہ دیا کہ وہ آسیہ بی بی کو بیرون ممالک جانے سے روکیں گے۔

اٹلی کے ڈپٹی پرائم منسٹر میٹیو سلوینی کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ ایسی خواتین اور بچے جن کی زندگی خطرے میں ہے، انہیں اپنے ملک میں یا دیگر مغربی ممالک میں محفوظ مستقبل دے سکوں اور اس کے لیے میں تمام کوششیں کروں گا‘۔

مزید پڑھیں: آسیہ بی بی کی بریت کےخلاف ہنگامہ آرائی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

میٹیو سلوانی، جو وزیر داخلہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ’2018 میں اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی اپنی جان توہین مذہب کے الزام میں گنوا دے‘۔

انہوں نے اطالوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹلی اس معاملے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

قبل ازیں، بین الاقوامی کیتھولک ایجنسی ایڈ ٹو چرچ ان نیڈ (اے سی این) نے کہا تھا کہ عاشق مسیح نے ٹیلی فون پر کہا کہ ’میں اپیل کرتا ہوں اطالوی حکومت سے کہ پاکستان چھوڑنے میں میری مدد کریں، ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ ہماری جان کو خطرہ ہے، ہمارے پاس اتنا کھانے کو بھی نہیں کیونکہ ہم گھر سے کھانے کا سامان لینے کے لیے بھی نہیں نکل سکتے‘۔

ریڈیو پر انٹرویو کے درمیان سلوینی سے آسیہ بی بی کے شوہر کی اپیل پر رد عمل دینے کا سوال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج، ہنگامہ آرائی کے الزام میں 1100 افراد گرفتار

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے تمام بڑے شہروں میں 3 روز تک سڑکیں بند کردی تھیں اور آسیہ بی بی کو بری کرنے والے ججز، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

تحریک لبیک نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد یہ احتجاجی مظاہرے ختم ہوگئے تھے۔

حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو آسیہ بی بی کے ملک نہ چھوڑنے اور بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

آسیہ کے وکیل سیف الملوک بھی اپنی جان کو درپیش مبینہ خطرات کے باعث ملک چھوڑ کر نیدرلینڈ جا چکے ہیں۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 7 نومبر 2018 کو شائع ہوئی