The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری شروع کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے عرفان منگی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے بھی ایک، ایک افسر شامل ہے۔

کمیٹی نے انکوائری کے پہلے مرحلے میں اعظم سواتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

جے آئی ٹی نے کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی رہائش گاہ کی تمام تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

یہ بھی پڑھی: اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں داخلہ، خواتین سمیت 5 افراد جیل منتقل

یاد ہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے اور ان کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا تھا۔

اسی حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا بھی مبینہ طور پر تبادلہ کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے 29 اکتوبر کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ 'سنا ہے کہ کسی وزیر کے کہنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹایا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی قائم رہے گی، ہم کسی سینیٹر، وزیر اور اس کے بیٹے کی وجہ سے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں متاثرہ خاندان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے لے کر نیچے تک سب اس واقعے میں ملوث ہیں، ہم آئی جی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ کہ انہوں نے نوٹس لیا۔