The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چین کے لیے پاکستانی برآمدات دگنی ہوجائیں گی، مشیر تجارت
اسلام آباد: وزیرِاعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستانی برآمدات کو دگنا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیاتی امور و اصلاحات خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کے لیے پاکستانی برآمدات اس وقت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر پر ہیں جو مالی سال 19-2018 کے اختتام تک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر تک ہوجائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے پاکستانی برآمدات آئندہ مالی سال کے دوران 3 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں چین پاکستان کو اپنی منڈیوں تک رسائی دے جبکہ بنگلہ دیش اور جنوبی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کی طرح ہماری مصنوعات کو بھی ڈیوٹی فری رسائی دے۔

مزید پڑھیں: چین پاکستانی مصنوعات کیلئے اپنی منڈی فراہم کرے: سرتاج عزیز

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی معاہدے میں ترمیم کا عمل کافی لمبا ہے لہٰذا اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چینی وزیرِ اعظم لی کی چنگ نے پاکستان کی برآمدات کو فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ اسد عمر کے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ’میڈیا نے وفاقی وزیر کی بات کی غلط تشریح کی، انہوں نے کہا تھا کہ چین کے لیے پاکستان کی برآمدات دگنی ہوجائیں گی، یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات دگنی ہوجائیں گی‘۔

انہوں نے تجویز پیش کی حکومت اور نجی ادارے چین کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل، چمڑے، زراعت اور سرجیکل آلات کی صنعتوں پر توجہ دیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کی برآمدات میں بہتری نہیں آجاتی تب تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر کام نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان سی پیک منصوبے کے معاہدوں پر نظرثانی کرے گا‘

انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم مزید قرضے لے کر پہلے سے موجود قرضوں کو ادا نہیں کرسکتے‘۔

عبدالرزاق داؤد نے زور دیا کہ پاکستان میں عالمی میعار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے مقامی صنعت کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ چین سود مند تھا اور دونوں ممالک میں مختلف سیکٹر میں تعاون اور پاکستان میں غربت کے خاتمے سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے، اس منصوبے میں ترقیاتی کام دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جو صنعتی تعاون ہے۔

مزید پڑھیں: مالی بحران کے باعث سی پیک کے مختلف منصوبے تعطل کا شکار

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ دسمبر میں چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ سی پیک پر مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے لیے مزید اچھی خبروں کا امکان ہے۔

گزشتہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے گوادر شہر اور اس کی بندرگاہ کی تعمیر و ترقی پر زور نہیں دیا، تاہم تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ساحلی شہر اور اس کی بندرگاہ کی تعمیر و ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ 16 ارب ڈالر کا خام تیل برآمد کرتا ہے، اگر گوادر میں ہی آئل ریفائنری لگادی جائے تو ہم 7 ارب ڈالر سالانہ بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ خبر 08 نومبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی