The Dawn News - Sport - Cricket

امام الحق کے تمام ٹیسٹ کلیئر، دوبارہ ٹیم کا حصہ بن گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہونے والے پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

جمعہ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے ٹیم کو 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی۔

مزید پڑھیں: امام الحق گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا

البتہ لوکی فرگیوسن کی جانب سے کرائے گئے 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند کو امام نے پُل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے اور فاسٹ باؤلر کی گیند سیدھا ان کے ہیلمٹ سے جا ٹکرائی۔

گیند لگنے کے فوراً بعد امام زمین پر ڈھیر ہو گئے تاہم کچھ دیر میں دوبارہ اپنے پیر کھڑے ہو گئے اور پھر سے بیٹنگ کے لیے مصر تھے لیکن اس لمحے ان کی حالت بگڑتے دیکھ کر امپائرز اور حریف کپتان کین ولیمسن نے انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر جانے کا مشورہ دیا۔

اوپننگ بلے باز کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جانے کے بعد ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ لیے گئے۔

ابتدائی طور پر قومی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ 22سالہ بلے باز کا سٹی اسکین ہو گا جس کے بعد دو دن تک ان کی حالت کا معائنہ کیا جاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 4 سال بعد پہلی فتح

تاہم ہسپتال سے مثبت رپورٹ آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام الحق محفوظ رہے اور انہیں کسی بھی قسم کی انجری نہیں ہوئی۔

بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ امام کے تمام اسکین کلیئر ہیں، انہوں نے ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے البتہ ٹیم فزیو ان کی صورتحال کا معائنہ کرتے رہیں گے۔

پاکستان نے مذکورہ میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست دی تھی۔